کاروبار
15 مئی ، 2013

ریلوے حکام نے کراچی ایکسپریس بحال کردی

ریلوے حکام نے کراچی ایکسپریس بحال کردی

لاہور…ریلوے حکام نے بند کی جانے والی کراچی ایکسپریس کو کل سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ٹرین کل سے لاہور اور کراچی کے درمیان اپنے سفر کا دوبارہ آغاز کرے گی۔جنرل منیجر ریلوے جنید قریشی کی مطابق لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی کراچی ایکسپریس کو بعض فنی وجوہات کی بناپر بند کیا گیا تھا۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر کل سہ پہر 5 بجے کراچی ایکسپریس کا افتتاح کیا جائے گا۔جنرل منیجر نے بتایا کہ کراچی ایکسپریس کوچینی کوچز کے ساتھ چلایا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

مزید خبریں :