دنیا
15 مئی ، 2013

عراق: کرکوک اور بغداد میں دھماکے، ہلاکتیں 15 ہوگئیں

عراق: کرکوک اور بغداد میں دھماکے، ہلاکتیں 15 ہوگئیں

بغداد … عراق کے شہر کرکوک اور بغداد میں بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی۔ آج عراق کے دارالحکومت بغداد اور کرکوک شہر میں دھماکے ہوئے، کرکوک میں سرکاری عمارتوں کے قریب 2 کار بم دھماکوں کے بعد فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں موٹر سائیکل سوار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، واقعے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے اور 2 زخمی ہوگئے۔ بغداد میں ایک اور واقعے میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :