انٹرٹینمنٹ
16 مئی ، 2013

سنسر بورڈ کی تشکیل نو نہ ہونے سے فلم ایگزی بیٹرز ایسوسی ایشن میں تشویش

کراچی … فلم سنسر بورڈ کی باڈی تحلیل ہوئے ایک ہفتہ گزرگیا، نئی فلموں کی نمائش رْک جانے سے سینما اونرز ایسوسی ایشن اور فلم ایگزی بیٹرز ایسوسی ایشن میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔چیئرمین سینما اونرز ایسوسی ایشن زوریز لاشاری اور سابق چیئرمین فلم ایگزی بیٹرز ایسوسی ایشن جہانزیب بیگ نے جیونیوزکوبتایاکہ فلم سنسر بورڈ کی باڈی تحلیل ہوئے ایک ہفتہ گزرگیا،مگرابھی تک نئی باڈی تشکیل نہیں دی جا سکی،اس صورتحال میں نئی فلموں کی نمائش رک چکی ہے،آج ریلیز ہونے والی ایک انگلش فلم کا پریمیئر شو ملتوی کرناپڑا،جبکہ ایک بھارتی فلم کی نمائش بھی تاخیر کا شکار ہے،فلم سے وابستہ تنظیموں کے ان رہ نماوٴں نے کہاکہ فلم سنسر بورڈ کی باڈی نہ ہونے سے5فلمیں نمائش کی منتظر ہیں،اس تاخیرکی وجہ سے سینما انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :