پاکستان
17 مئی ، 2013

این اے 250 کراچی میں دوبارہ پولنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

این اے 250 کراچی میں دوبارہ پولنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے 250 میں دوبارہ پولنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔این اے 250 کراچی میں دوبارہ پولنگ کی درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کی ، اس موقع پرایم کیو ایم کے رہ نما ڈاکٹر فاروق ستار اور بابر غوری کے علاوہ تحریک انصاف کے عارف علوی بھی موجودتھے۔این اے 250 میں دوبارہ پولنگ کی درخواست ایک امیدوار مولوی اقبال حیدر نے دی تھی۔اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے این اے 250 کے 45 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :