پاکستان
17 مئی ، 2013

حمزہ قتل کیس:مفرور سیکیورٹی گارڈ کی تصویر اور دیگر ستاویزات منظر عام

حمزہ قتل کیس:مفرور سیکیورٹی گارڈ کی تصویر اور دیگر ستاویزات منظر عام

کراچی…کراچی کے علاقے ڈیفنس میں طالب علم حمزہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مفرور سیکیورٹی گارڈ کی تصویر اور دیگر ستاویزات منظر عام پر آگئی ہیں۔ حاصل شدہ دستاویزات کے مطابق مفرور سیکیورٹی گارڈ عمل رحمان ولد شاہ جہاں کے شناختی کارڈ پر کراچی کا کوئی پتا نہیں ہے۔ شناختی کارڈ پراس کا پتارحمت آباد ضلع اور تحصیل کرک خیبر پختون خوا درج ہے۔ ملزم کی تاریخ پیدائش 29 مارچ 1987 درج ہے۔ عمل رحمان واقعے کے روز سے ہی غائب ہے۔ ملزم کی تلاش میں پولیس نے کورنگی سمیت کرچی کے مختلف علاقوں میں علاقوں میں چھاپے مارے مگر اسے اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

مزید خبریں :