17 مئی ، 2013
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے خسرے سے اموات میں اضافے کے خلاف کیس میں لاہور کے تین بڑے اسپتالوں کے ایم ایس کو طلب کر لیا ۔خسرے سے ہلاکتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس خالد محمود نے استفسار کیا کہ خسرے کی وباء پر اب تک قابو کیوں نہیں پایا جا سکا۔درخواست گزار اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا تھا کہ خسرے کی ناقص ویکسین کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔فاضل جج نے لاہور کے تین بڑے اسپتالوں سروسز،جناح اور میو کے ایم ایس صاحبان کو عدالت طلب کر لیا ۔ کیس کی سماعت 21مئی تک ملتوی کردی گئی۔