پاکستان
17 مئی ، 2013

سندھ میں کسی اور جماعت کاوزیراعلیٰ نہیں بننے دینگے،پیپلز پارٹی

سندھ میں کسی اور جماعت کاوزیراعلیٰ نہیں بننے دینگے،پیپلز پارٹی

کراچی…سندھ میں حکومت بنانے کے لیے پیپلز پارٹی مضبوط پوزیشن میں ہے۔ کراچی میں پارٹی کے مختلف رہنما وٴں نے نیوز کانفرنسز میں دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی اور جماعت کا وزیراعلیٰ بننے نہیں دیں گے،کسی نے سندھ کے آیندہ وزیر اعلیٰ کا فیصلہ قیادت پر چھوڑاتو کسی نے بوڑھے کی بجائے جوان وزیراعلیٰ کی نوید سنائی ۔ پیپلز پارٹی سابقہ پانچ سالہ دور حکومت میں ایک نظر آئی ، لیکن اب کچھ بکھری سی دکھائی دیتی ہے۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کے درجن سے زائد رہنماوٴں نے مختلف مقامات پر پریس کانفرنسوں کی لائن لگا دی۔ آغاز کیا سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے، کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی اکثریت میں ،وزیراعلیٰ بھی اسی کا ہوگا۔پھرباری آئی سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ،جنھوں نے اویس مظفر سمیت کئی رہنماوٴں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب کے انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں ،جمہوریت کے خاطر نتائج قبول کیے ۔ اس کے بعد میڈیا کی میزبانی کی ،خوابوں اور ان کی تعبیروں کیلیے مشہور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کیمرے دیکھتے ہی کہہ اٹھے کہ خواب میں بی بی شہید آئیں اورکہا کہ اب سندھ میں گڈ گورننس ہوگی اور وزیراعلیٰ بوڑھا نہیں جوان ہوگا۔پیپلز پارٹی کے سینئر سیاستدان این ڈی خان اور تاج حیدر کہاں پیچھے رہنے والے تھے ،شازیہ مری کو ہمنوا بنایا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کو کئی خط لکھے مگر ایک نہیں سنی گئی، پیپلز پارٹی نے سندھ میں 80 نشستیں حاصل کیں،لیکن ان کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :