کھیل
21 مئی ، 2013

آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ،چنئی پولیس نے ایک اور بکی کو گرفتار کر لیا

آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ،چنئی پولیس نے ایک اور بکی کو گرفتار کر لیا

ممبئی…اسپاٹ فکسنگ کیس میں آج چنئی پولیس نے ایک اور بکی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 4 لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے ۔ زیر حراست کھلاڑیوں اور بکیز کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔کڑی سے کڑی ملتی جا رہی ہے، اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے ، اسپاٹ فکسنگ میں ملوث سری سانتھ، انکیت چوون اور اجیت چندیلا سے پولیس نے آج بھی پوچھ گچھ کی ہے، جبکہ گرفتار کھلاڑیوں اور بکیز کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں آئی پی ایل کے میچز رکوانے کی درخواست کی بھی سماعت ہوگی۔ دوسری جانب چنئی پولیس نے پرشانت نامی ایک اور بکی کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے چار لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ پرشانت کے آئی پی ایل میں شریک کئی کھلاڑیوں سے تعلقات رہے ہیں۔ آئی پی ایل کے بقیہ میچز کے دوران سیکورٹی آفیسرکھلاڑیوں پرنظررکھیں گے۔

مزید خبریں :