پاکستان
08 مارچ ، 2012

سندھ اوریورپی یونین میں تعلیم کیلئے 3 کروڑ یورو کی امدادکا معاہدہ

اسلام آباد…یورپی یونین نے سندھ میں تعلیم کے فروغ کے لیے 3 کروڑ یورو کی امداد فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر وقار مسعود اور یورپی یونین کے پاکستان میں متعین سفیر گنر لارس نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت تین ارب 52 کروڑ روپے کی یہ رقم سندھ میں تعلیم کے فروغ کے لیے استعمال کی جائے گی۔ یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ وہ اب تک پاکستان میں تعلیم کے شعبے کے لیے 39 کروڑ یورو کی امداد فراہم کرچکے ہیں اور تعلیمی امداد کا آئندہ پراجیکٹ خیبر پختون خوا کے لیے کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :