پاکستان
08 مارچ ، 2012

ضلع قصور میں جوہڑوں کی بھرمار

ضلع قصور میں جوہڑوں کی بھرمار

قصور…ضلع قصور میں جوہڑوں کی بھرمار ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ با اثر افراد ان جوہڑوں پر بھی تسلط جمانے سے بازنہیں آرہے۔یہ مناظر قصور کے حلقہ این اے 140 کے دو دیہات جوڑا اور سکندر پور کے ہیں جہاں معصوم بچے گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ وہ کئی درخواستیں وزیر اعلیٰ کو ارسال کرچکے ہیں ،سیاستدان ووٹ لینے تو آتے ہیں لیکن مسائل حل نہیں کرواتے۔ گندے پانی سے ڈینگی اوردیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ دوسری طرف مقامی لوگ بھی ماحول کو صاف رکھنے میں سنجیدہ نظرنہیں آتے ، وہ گندہ پانی گلیوں اور محلوں میں پھینکتے رہتے ہیں۔

مزید خبریں :