پاکستان
08 مارچ ، 2012

آئی ایس آئی کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی گئی،احمد مختار

آئی ایس آئی کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی گئی،احمد مختار

اسلام آباد…وزیر دفاع چودھری احمد مختار نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع صدر اور وزیر اعظم کی منظوری سے کی جاتی ہے اوراب تک اس بارے میں کوئی منظوری نہیں دی گئی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں آئی ایس آئی کے سربراہ احمد شجاع پاشاکی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آئی ایس آئی کے سربراہ کا نام آرمی چیف تجویز کرتے ہیں جبکہ صدر اور وزیر اعظم اس کی منظوری دیتے ہیں۔جیسے ہی منظوری آئے گی فائل آگے چلی جائے گی ابھی تک کوئی منظوری نہیں آئی اس لئے فائل آگے نہیں گئی۔

مزید خبریں :