08 مارچ ، 2012
پشاور…اسامہ بن لادن اور ان کے خاندان کے خلاف ایبٹ آباد آپریشن کے مرکزی کرداراورخیبر ایجنسی کے سابق ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرشکیل آفریدی خیبر ایجنسی کے علاقہ ملک دین خیل میں 1962کو پیدا ہوا۔ خیبرمیڈیکل کالج پشاورسے 1991میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ اس کی اہلیہ درہ آدم خیل میں کالج کی پرنسپل رہیں،جو امریکی شہری بھی ہے۔ ڈاکٹرشکیل فروری 2010کو خیبرایجنسی کا ہیلتھ آفیسر تعینات ہوا۔ جس کے بعد اس نے پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد کے ایک قیمتی بنگلہ میں رہائش اختیار کرلی۔ڈاکٹر شکیل نے ایبٹ آباد میں 17 مارچ ،یکم اور20 اپریل 2011 کو انسداد پولیو کی جعلی مہم چلائی اور بالاآخراسامہ بن لادن کاسراغ لگانے میں کامیاب ہوگیا۔ جس کے نتیجہ میں امریکا نے 2مئی کو اسامہ کے خلاف آپریشن کیا۔ 22مئی 2011 کو پشاورسے ڈاکٹر شکیل کو گرفتارکیا گیا۔جعلی انسداد پولیواورہیپاٹائٹس کی مہم کیلئے ڈاکٹر شکیل نے جمرود اسپتال سے غیر قانونی طریقے سے پولیو کٹس حاصل کئے۔ڈاکٹر شکیل آفریدی نے دھوکہ کر کے جمرود ہسپتال سے پولیو کے 6کیٹس غیر قانونی طریقے سے حاصل کیا۔پاکستان میں ڈاکٹر شکیل آفریدی پربغاوت کا مقدمہ قائم ہے۔ تو دوسری جانب امریکا نے ڈاکٹرشکیل کو قومی اعزاز کے لیے نامزدکیا ہے۔