پاکستان
22 مئی ، 2013

وعدوں کی بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں، شہباز شریف

وعدوں کی بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں، شہباز شریف

لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وقت نے مسلم لیگ ن کے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں ڈال دی ہیں ان کی جماعت وعدوں کی بجائے عمل پر یقین رکھتی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت میں بھی تعلیم اولین ترجیحات میں شامل ہو گی، اس شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے ریپڈ بس سروس کی طرح ریپڈ ایجوکیشن کا نظام لائیں گے۔ اگلے پانچ برسوں میں تعلیم کے شعبے میں سات سو ارب روپے صرف کئے جائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منتخب اراکین یہ نہ بھولیں کہ وہ اپنے ووٹروں سمیت ملک کے تمام عوام کو جوابدہ ہیں۔

مزید خبریں :