23 مئی ، 2013
نیویارک…دی مین بکر انٹرنیشنل پرائز2013 ء امریکی مصنفہ لیڈیا ڈیوس نے جیت لیا ۔ادبی دنیا کے معتبر ترین سمجھے جانے والے اس ایوارڈ کے ساتھ لیڈیا ڈیوس کو 60 ہزار پاوٴنڈ کی انعامی رقم بھی ملی۔65 برس کی لیڈیا ڈیوس مختصر افسانہ نگاری میں خصوصی شہرت رکھتی ہیں۔انہوں نے ایک ناول بھی لکھا ہے۔ اس بار دا مین بکر کے لیے دنیا بھر سے شارٹ لسٹ کیے گئے 10نامور مصنفوں میں پاکستان کے نامورادیب انتظار حسین بھی شامل تھے۔ انتظار حسین کا کہنا تھا کہ دا مین بکر کے لیے نامزد ہونا ، خود ایک بڑا اعزاز ہے۔