پاکستان
23 مئی ، 2013

کوئٹہ میں بلوچستان کا نسٹیبلری کے قافلے پرحملہ ،8افراد جاں بحق

کوئٹہ میں بلوچستان کا نسٹیبلری کے قافلے پرحملہ ،8افراد جاں بحق

کوئٹہ…کوئٹہ مشرقی با ئی پا س کے قریب قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے ٹرک پر گرنیڈ حملہ ہوا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے قریب قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے ٹرک پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکے جس کے باعث ٹرک میں سوار 8 افراد جاں بحق ہوگئے اور 11 زخمی ہوگئے۔قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکار لائنز سے کوئٹہ شہر سیکرٹریٹ ڈیوٹی سرانجام دینے آرہے تھے۔

مزید خبریں :