پاکستان
23 مئی ، 2013

مشرف لیگ کے واحد کامیاب امیدوار کی نااہلی کیلئے درخواست

مشرف لیگ کے واحد کامیاب امیدوار کی نااہلی کیلئے درخواست

لاہور…لاہورہائیکورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کے واحد نومنتخب رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار کی نااہلی کی درخواست پر اعتراض دور کرتے ہوئے اسے سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔ لاہورہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس نے اعتراض لگایاتھاکہ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائے،آفاق احمد ایڈووکیٹ نے استدعاکی کہ جنرل ریٹائر ڈپرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا،مگر شہزادہ افتخار نے پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیا،لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :