پاکستان
23 مئی ، 2013

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5افراد ہلاک

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5افراد ہلاک

کراچی…کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی نور محمد اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔پولیس کے مطابق میوا شاہ قبرستان سے تشددزدہ لاش برآمدہوئی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔نیشنل ہائی وے پرلنک روڈ کے قریب دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ گارڈن کے علاقے اور صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔بلدیہ ٹاوٴن میں فائرنگ کے واقعے میں ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی پاوٴں پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔کالا پل کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

مزید خبریں :