پاکستان
23 مئی ، 2013

فیصل آباد میں بجلی کی طویل بندش کیخلاف مزدوروں نے احتجاجی ریلی

فیصل آباد میں بجلی کی طویل بندش کیخلاف مزدوروں نے احتجاجی ریلی

فیصل آباد…فیصل آباد میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف مزدوروں نے احتجاجی ریلی نکالی ۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء نے گرڈاسٹیشن کا گھیراوٴ کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی ۔فیصل آباد کے شہری علاقوں میں 18 اور دیہی علاقوں میں 20 سے بائیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے صنعتی پیداوار اور مزدوروں کا روزگار متاثر ہورہا ہے۔ آج غلام محمد آباد میں قائم پاور لومز کے مزدوروں نے مالکان کی قیادت میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف غلام محمد آباد سے نڑوالا روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی۔ مزدوروں نے فیسکو کے گرڈ اسٹیشن کے باہر شدید احتجاج کیا اور گرڈ اسٹیشن کا گھیراوٴ کرلیا۔ اور فیسکو انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔

مزید خبریں :