23 مئی ، 2013
اسلام آباد… مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے ق لیگ میں شمولیت کا سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد ن لیگ میں شامل ہونے والے پانچ آزاد ارکان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے ۔چودھری شجاعت حسین کے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے مراسلے کے مطابق ق لیگ کے ارکان نے پارٹی چھوڑکرآزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کی اور بعد میں ن لیگ میں شامل ہوگئے،انہوں نے الیکشن کمیشن سے ان ارکان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی درخواست کی ہے ،ان ارکان میں این اے 169 وہاڑی سے چودھری طاہر اقبال ، این اے 156 خانیوال سے رضا حیات ہراج ، این اے 180 مظفر گڑھ سے عاشق حسین جبکہ صوبائی ارکان میں پی پی 50 بھکر سے عامر عنایت شاہانی اور پی پی 261 مظفر گڑھ سے عامر طلال گوپانگ شامل ہیں۔