پاکستان
23 مئی ، 2013

خیبر پختون خوا کے سابق وزیر ارشد عبد اللہ کو جیل بھیج دیا گیا

خیبر پختون خوا کے سابق وزیر ارشد عبد اللہ کو جیل بھیج دیا گیا

پشاور…چارسدہ میں پولیس چوکی حملہ کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ عدالت میں پیش ہونے کے بعد جیل بھیج دیا گیابیرسٹر ارشد عبد اللہ کو اپنے 19ساتھیوں سمیت آ ج مقامی سول جج کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے انوسٹی گیشن پولیس کی جانب سے کی گئی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور سابق صوبائی وزیر قانون کو دیگر 19 ساتھیوں سمیت سب جیل چارسدہ بھیج دیا گیا۔ ارشد عبداللہ پر الزام تحا کہ انہوں نے 26 اپریل کواپنے 19 ساتھیوں پولیس چوکی اتمانزئی پر ہلہ بول دیا تھا اور پولیس اہلکاروں کو زدو کوب کیا تھا۔

مزید خبریں :