23 مئی ، 2013
کراچی…کراچی میں دہلی گورنمنٹ اسکول کی عمارت کو خالی کرائے جانے کے خلاف طلبہ اور والدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دہلی گورنمنٹ اسکول کی عمارت کو خالی کرائے جانے کے نوٹس کے خلاف اسکول طلبہ اور والدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ اس اسکول سے انکے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ محکمہ تعلیم کی نااہلی کے باعث اسکو ل کی عمارت کو خالی کرایا جارہا ہے۔