پاکستان
23 مئی ، 2013

خیبر پختون خوا: نو منتخب5آزادارکان تحریک انصاف میں شامل

خیبر پختون خوا: نو منتخب5آزادارکان تحریک انصاف میں شامل

پشاور… خیبرپختونخوا اسمبلی کے آزاد نومنتخب پانچ ارکان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ نومنتخب آزاد ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا میں تحریری درخواست جمع کرائی۔ ان میں آزاد حیثیت میں پی کے 65 سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ علیزئی، پی کے 44 ایبٹ آباد سے کا میاب ہونیو الے مشتاق غنی ، پی کے 46 ایبٹ آباد سے قلندر لودھی ، پی کے 42 ہنگو سے فرید خان اور پی کے 72 بنوں سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے شاہ محمد شامل ہیں۔ یوں خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے کل اراکین کی تعداد43 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :