23 مئی ، 2013
کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے سرفراز شاہ قتل کیس میں واقعہ کی وڈیو دیکھنے کے بعد سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔ جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرفراز شاہ قتل کیس کی ویڈیو فلم ججز چیمبر میں دیکھی۔ اس موقع پر فریقین کے وکلاء بھی موجود تھے۔ویڈیو دیکھنے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔