پاکستان
23 مئی ، 2013

این آئی سی ایل اسکینڈل: مفرور ملزم عامر حسین کراچی سے گرفتار

این آئی سی ایل اسکینڈل: مفرور ملزم عامر حسین کراچی سے گرفتار

کراچی … این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کے اہم مفرور ملزم عامر حسین کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ محمد مالک کے مطابق این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کے اہم مفرور ملزم عامر حسین کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، عامر حسین بیرون ملک فرار ہوگیا تھا جسے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سیل نے گرفتار کیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کے مطابق کیس کے دیگر مفرور ملزمان امین قاسم دادا اور خالد انوار کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق عامر حسین پر زمینوں کی خریداری میں بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں جبکہ کیس میں مخدوم امین فہیم اور سابق سیکریٹری تجارت سلیمان غنی ضمانت پر ہیں۔

مزید خبریں :