پاکستان
23 مئی ، 2013

کرم میں دہشت گردوں کاحملہ،2 اہل کار شہید، 8دہشت گرد ہلاک

پشاور…کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہل کار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تین بجے وسطی کرم کے علاقے پاڑہ چمکنی میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا۔ جس میں 2 اہل کار شہید اور 5اہل کار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے 4 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وسطی کرم میں ایک ہفتے سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے باعث پاڑہ چمکنی سے تمام لوگ نقل مکانی کرکے کوہاٹ منتقل ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :