پاکستان
23 مئی ، 2013

جنرل ورکرز اجلاس :سابق کارکن لندن درخواست بھجوائیں، ایڈہاک رابطہ کمیٹی

 جنرل ورکرز اجلاس :سابق کارکن لندن درخواست بھجوائیں، ایڈہاک رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی عارضی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایسے سیکڑوں سابق کارکنوں کی فون کالز آرہی ہیں جنہیں نظم وضبط کی خلاف ورزی پر پارٹی سے معطل یا خارج کردیا گیا تھا۔ لیکن اب یہ کارکن ہفتے کو ہونے والے جنرل ورکرز اجلاس میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔ عارضی رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ جن لوگوں کو سنگین جرائم میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ایم کیو ایم سے نکالا گیا تھا ان کو پارٹی میں واپس لیے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، تاہم جن ذمے داروں اور کارکنوں کو پارٹی ڈسپلن کی معمولی خلاف ورزیوں پر معطل یا خارج کیا گیا تھا وہ پارٹی میں واپسی کی درخواست اپنے فون نمبر کے ساتھ براہ راست لندن فیکس کرسکتے ہیں۔ لندن میں موجود ذمے داران ان کی درخواستوں کا جائزہ لے کر کوئی فیصلہ کریں گے۔

مزید خبریں :