23 مئی ، 2013
لاہور…لاہورکے علاقے مسکین پورہ کے ایک گھر میں آگ لگ گئی ، پانچ افرادجھلس گئے، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ کے دوران پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوئے،انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان میں تین کی حالت تشویش ناک ہے ،اہلکاروں کے مطابق فائر ٹینڈرز نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ،زخمیوں میں 30 سالہ شہباز،35 سالہ ریحان اور 16سالہ حنا شامل ہیں، گھر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔