پاکستان
23 مئی ، 2013

پی ایس 9 : آغا سراج درانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

پی ایس 9 : آغا سراج درانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

کراچی … پی ایس 9 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار آغا سراج درانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دے دیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ آغا سراج درانی سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 9 شکارپور سے کامیاب ہوئے تھے۔ آغا سراج درانی کے خلاف ان کے مخالفت امیدوار نے درخواست دائر کی تھی جس پر سندھ ہائی کورٹ نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکنے کا حکم دیا گیا۔

مزید خبریں :