23 مئی ، 2013
اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے ایک سے زائد نشستیں جیتنے والے ارکان اسمبلی کو اضافی نشستیں چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے ارکان اسمبلی جو ایک سے زائد نشستوں پر انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں وہ 10 جون تک اضافی نشستیں چھوڑ دیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رضا کارانہ طور پراضافی نشستیں نہ چھوڑنے پر قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2013ء میں محمود خان اچکزئی، عمران خان ، نواز شریف، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، جاوید ہاشمی، جمشید دستی، صدر الدین راشدی سمیت کئی سیاستدان قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہوئے۔