دنیا
23 مئی ، 2013

مغربی چین میں گرد کے طوفان سے کاروبار زندگی متاثر

 مغربی چین میں گرد کے طوفان سے کاروبار زندگی متاثر

بیجنگ …چین کے خود مختار علاقے یوغور میں گرد کے طوفان نے تباہی مچا دی۔بتایا جاتا ہے کہ چین کے شمال مغربی علاقے یوغور میں گرد کے طوفان نے کاروبارِ زندگی بری طرح متاثر کردیا۔ تیز جھکڑ سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ جبکہ اس سے کھڑی فصلوں اور باغوں کو بھی نقصان پہنچا ،امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مزید خبریں :