23 مئی ، 2013
اسلام آباد … جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت میں جاری ہیں اور اکثر معاملات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف اور مسلم لیگ ن کے درمیان پالیسی ایشوز پر بات چیت مثبت رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان انسانی حقوق، قانونی و معاشی اصلاحات، ملک میں امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اوراسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل درآمد سمیت مختلف معاملات پربات ہوئی۔ مذاکرات میں کئی ایشوز پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔