پاکستان
23 مئی ، 2013

مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر کارکنوں کا مظاہرہ

مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر کارکنوں کا مظاہرہ

لاہور … مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف کی رہائش گاہ جاتی عمرا فارم ہاوٴس رائے ونڈ کے باہر شاہدرہ لاہور کے رہائشی مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی گاڑی روک لی۔ جاتی عمرہ رائیونڈ فارم ہاوٴس کے باہر احتجاج کرنیوالوں میں مردوں کے علاوہ خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی اور وہ مسلم لیگ ن شاہدرہ کی کارکن صغریٰ عائشہ کو قومی یا صوبائی اسمبلی کیلئے خواتین کی مخصوص نشست کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسی دوران مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر محمد شہباز شریف کا قافلہ وہاں پہنچا تو مظاہرین نے ان کا راستہ روک لیا، خواتین سمیت پولیس اہلکار مظاہرین کو گاڑی روکنے سے منع کرتے رہے، مگر انہوں نے ایک نہ سنی۔ شہباز شریف نے گاڑی کے دروازے میں کھڑے ہو کر ان سے مختصر بات چیت کی اور تفصیلی بات چیت کیلئے صغریٰ عائشہ سمیت 5 کارکنوں کو اندر بلالیا۔ شہباز شریف نے صغریٰ عائشہ کو یقین دہانی کرائی تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے اور ان کی درخواست پر بھی غور ہو گا۔

مزید خبریں :