23 مئی ، 2013
اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری نے سرکاری ملازمین ترمیمی آرڈیننس 2013 جاری کردیا،جس سے 10 ہزار ملازمین کو مستقل حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر نے سرکاری ملازمین ترمیمی آرڈیننس 2013 جاری کیا ہے جس کے تحت 18 ویں ترمیم کے بعد سرکاری ملازمین کا جہاں تبادلہ یا تقرر کیا گیا وہ وہاں مستقل حیثیت میں ہوں گے۔ترجمان کے مطابق صدر نے یہ آرڈیننس وزیراعظم کی ایڈوائس پر جاری کیا ہے۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق 18 ویں ترمیم کے تحت 17 وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کے تقریباً 10 ہزار ملازمین وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات تھے جنہیں مستقل حیثیت حاصل نہیں تھی۔