پاکستان
23 مئی ، 2013

بلوچستانمیں بحالی امن کا انحصار نئی حکومت کی پالیسی پر ہوگا،گورنر مگسی

 بلوچستانمیں بحالی امن کا انحصار نئی حکومت کی پالیسی پر ہوگا،گورنر مگسی

کوئٹہ …گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری کا انحصار نئی منتخب صوبائی حکومت کی پالیسی اور اس مقصد کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر ہوگا۔ گورنرمگسی نے بلوچستان کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے سینئر مینجمنٹ کورس کے شر کا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگر کسی کو حال میں ہونے والے عام انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی کی شکایت ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتا ہے انہوں نے امن و امان کے حوالے سے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، گوادر بندرگاہ کو فعال بنانے کے سلسلے میں کئے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ سڑکوں اور ریل کا نیٹ ورک نہ ہونے کی بناء پر گوادر بندرگاہ کو فعال نہیں کیا جا سکا تاہم توقع ہے کہ اس بندرگاہ کو ایک معاہدے کے تحت چین کے حوالے کئے جانے کے بعد اس سے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا جا سکے گا انہوں نے بتایا کہ گوادر کی ترقی کے لیے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس ضمن میں کام کیا جا رہا ہے، تاہم ان سے صحیح معنوں میں اسی وقت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جب حالات سازگار ہوں، گورنر نے پاک ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے کو سراہا اور کہا کہ ایران کے ساتھ کئے گئے اس معاہدے پر عملدرآمد ہونا چاہیے تاکہ ملک میں توانائی کی کمی کے مسئلے سے نمٹا جا سکے۔

مزید خبریں :