پاکستان
23 مئی ، 2013

خیبرپختونخوا کی نو منتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 مئی کو طلب کرلیا گیا

خیبرپختونخوا کی نو منتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 مئی کو طلب کرلیا گیا

پشاور … خیبر پختونخو ا کی نومنتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 مئی کو طلب کرلیا گیا۔ اسمبلی زرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی نومنتخب اسمبلی کا اجلاس29 مئی کو طلب کرلیا گیا۔ اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی اجلاس کے پہلے دن نومنتخب اراکین سے حلف لیں گے۔ اسی دن نئے اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے، دوسرے دن نئے اسپیکر کے انتخاب اور حلف برداری کے بعد نئے اسپیکر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ تیسرے دن قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔

مزید خبریں :