پاکستان
23 مئی ، 2013

جھنگ میں اہلسنت والجماعت کا دھرنا چوتھے دن بھی جاری

جھنگ … جھنگ میں اہلسنت والجماعت کا این اے 89 اور پی پی 78 کے انتخابا ت میں مبینہ دھا ندلی کے خلاف احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جا ری ہے، جھنگ کے دیگر علاقوں شورکوٹ، اٹھارہ ہزاری، ملہوآنہ موڑ اور چنڈ بھروانہ میں بھی احتجاجی دھرنے دیئے جا رہے ہیں۔ سربراہ اہلسنت والجماعت مولانا احمد لدھیانوی کا کہنا ہے کہ وہ 4 روز سے پر امن دھرنا دیئے ہوئے ہیں لیکن ان کے مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ جب تک تسلیم نہیں کیا جاتا دھرنا جاری رہے گا، ہمارے حلقے میں 2 نمبر بیلٹ پیپر استعمال ہوا ہے، ہمارے حلقے کی دوبارہ چیکنگ اور چیکنگ کے بعد دوبارہ گنتی ہونی چاہئے، جب تک یہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا دھرنا جاری رہے گا۔ جھنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اہل سنت والجماعت کی جنرل کونسل کا اجلاس 26 مئی کو اور مرکزی شوریٰ کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :