09 مارچ ، 2012
ریو ڈی جینیرو…برازیل میں ساحل پرآنے والی تیس ڈولفن بچانے کی وڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔برازیل کی ریاست ریو ڈی جینیرو کے ساحلی علاقے میں راستہ بھول کرآنے والی تیس ڈولفن ساحل پر پھنس گئیں۔فوٹیج میں مقامی افراد اور سیاحوں کو ڈولفنوں کو واپس سمندرمیں بھیجنے میں مدد کرتے ہوئے دکھایا گیا۔8 لاکھ سے زائد افراد نے 5 مارچ کو انٹرنیٹ پر جاری کی جانے والی اس وڈیو کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے درجنوں افراد سمندر میں داخل ہوئے اور ڈلفنوں کو دم سے پکڑ کر کھینچتے ہوئے گہرے پانیوں میں لے جاکر انہیں چھوڑ رہے ہیں۔ڈولفن کے بچ جانے پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔مذکورہ ویڈیو میں سے ایک تصویر یہاں بھی دی گئی ہے۔