25 مئی ، 2013
نیویارک…امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے مشہور سان ڈیاگو چڑیا گھر میں آج کل راج ہے آسٹریلین مہمانوں کا۔چڑیا گھرمیں آسٹریلیا میں پائے جانے والے جانوروں کے لیے علیحدہ سیکشن بنایا گیا ہے۔ یہاں کوآلا بئیر، کینگرو، کئی قسم کے آسٹریلین طوطے اور بھی کئی جانور رکھے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اس سیکشن کا درجہ حرارت اور موسمی حالات ان جانوروں کی مناسبت سے موافق رکھے گئے ہیں۔