25 مئی ، 2013
ممبئی… جرم کی سنسنی خیز کہانی بالی وڈ فلم ”اینی می“کا میوزک ریلیز کردیا گیا ،بھارتی اینٹرٹینمنٹ کے کیپیٹل ممبئی میں بالی وڈ فلم ’اینی می ‘کا میوزک ریلیز ہوا۔ ریلیز کے موقع پر فلم کے ہیرو ہیروسنیل شیٹی ،متھن چکرورتی اور جانی لیور سمیت فلم کی کاسٹ موجود تھی۔اور تو اور خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے بھی فلم کے میوزک ریلیز میں خصوصی شرکت کی۔فلم 21 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔