انٹرٹینمنٹ
27 مئی ، 2013

پاکستانی فلم انڈسٹری کی ’رانی ‘ کی 20ویں برسی

پاکستانی فلم انڈسٹری کی ’رانی ‘ کی 20ویں برسی

لاہور…پاکستانی فلم انڈسٹری پر کئی سال راج کرنے والی رانی کو مداحوں سے بچھڑے آج 20 برس بیت گئے۔رانی نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1960 میں بنے والی فلم محبوب سے کیا۔اداکارہ رانی کو پاکستانی سینما میں پذیزائی 1967 میں فلم دیور بھابی سے ملی جس میں انہوں نے ادکارہ وحید مراد سے ساتھ کام کیا۔رانی نے ایک طویل عرصے پاکستانی فلم نگری پر راج کیا اور ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلمیں دی جن میں چن مکھنا، انجمن، تیزاب ،اور امراوٴ جان ادا شامل ہیں۔رانی کو 1968 میں فلم میر ا گھر میری جنت اور 1983 میں فلم سونا چاندی پر نگار ایواڈ سے بھی نوازا گیا۔1993 میں کینسر میں مبتلا رانی، انتقال کر گئیں۔

مزید خبریں :