دلچسپ و عجیب
09 مارچ ، 2012

پانی کی لہروں اور شمسی توانائی سے چلنے والا بحری روبوٹ

 پانی کی لہروں اور شمسی توانائی سے چلنے والا بحری روبوٹ

نیویارک…این جی ٹی…امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ماہرین نے ایک ایسا منفر د بحری روبوٹ تخلیق کیا ہے جوپانی کی لہروں اور شمسی توانائی کی طاقت سے چلتا ہے۔Wave Gliderنامی اس روبوٹ کو سمندری تحقیق کیلئے استعما ل کیا جا تا ہے جس کے اوپری حصے میں شمسی توانائی حاصل کر نے کیلئے سولرپینلز (Solar Panels) بھی نصب کیے گئے ہیں۔یہ بحری روبوٹ دو حصوں پرمشتمل ہے جس میں سے ایک پانی کی سطح پر تیرتا ہے جبکہ دوسرا گہرائی میں اپنی خدمات سر انجام دیتا ہے۔Wave Gliderنامی اس روبوٹ کی یہ خاصیت بھی ہے کہ یہ ایک سال تک بغیر کسی انسانی مدد کے سمندر میں تحقیق کر سکتا ہے۔

مزید خبریں :