09 مارچ ، 2012
آسٹن…این جی ٹی…نیند کبھی اور کہیں بھی آسکتی ہے ۔ایک وڈیو میں ایک امریکی نیوز چینل کا منظر نامہ پیش کیا گیا ہے جہاں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن سے ایک نیوز رپورٹر واشنگٹن ڈی سی کے رپورٹر کے ساتھ ملکر امریکی صدراتی انتخابات پر اپنی رائے دینے کے لیے تیار ہیں۔آسٹن سے جب رپورٹر نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے دوسرے شہر کے رپورٹر کو اپنا تجزیہ دینے کے لیے مخاطب کیا تو وہ صرف رپورٹر کا نام ہی لیتا رہ گیا کیونکہ دوسری جانب موجود صاحب تو خواب و خرگوش کے مزے لینے میں مشغول ہوچکے تھے۔