انٹرٹینمنٹ
31 مئی ، 2013

شاہ رُخ خان کندھے کی سرجری کے بعدگھر منتقل

 شاہ رُخ خان کندھے کی سرجری کے بعدگھر منتقل

ممبئی…بالی ووڈکے سپراسٹارشاہ رخ خان کندھے کے کامیاب آپریشن کے بعدگھرپہنچ گئے،مکمل ٹھیک ہونے میں چھ ہفتے لگیں گے۔شاہ رخ خان کوچنائے ایکسپریس کی شوٹنگ کے دوران دائیں کندے میں تکلیف محسوس ہورہی تھی۔تاہم انہوں نے اس کااثرکام پرپڑنے نہیں دیا۔25 مئی کوفلم نمٹاتے ہی انہوں نے لیلاوتی اسپتال کارخ کیاجہاں ان کے کندھے کاکامیاب آپریش کیاگیا۔اسپتال سے ڈسچارج ہونے پرانہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مداحوں کاشکریہ اداکیااورساتھ ہی یہ نویدبھی سنادی کہ انہیں مکمل ٹھیک ہونے میں چھ ہفتے لگیں گے۔

مزید خبریں :