31 مئی ، 2013
کراچی…ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتاح ملک کا کہناہے کہ کراچی میں قتل وغارت گری کا خنجر کس کے ہاتھ میں ہے، سب جانتے ہیں۔ جو کہتا ہے قاتل کا نہیں پتا بے وقوف بناتاہے۔انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں کوئی شہری قتل ہووہا ں کا منتخب نمائندہ اس کا ذمہ دار ہوگا۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتاح ملک صوبے نے میڈیا سے سے بات چیت میں امن وامان کے قیام کی ذمہ داری حکومت کے بجائے منتخب نمائندوں پر عائد کردی ۔