پاکستان
31 مئی ، 2013

پی ٹی آئی پنجاب کا اجلاس، قائد ایوان کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا

پی ٹی آئی پنجاب کا اجلاس، قائد ایوان کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا

لاہور … تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ناموں پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ عمران خان پر چھوڑ دیا ۔ تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت نامزد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کی ۔ اجلاس میں 26 ارکان پنجاب اسمبلی شریک ہوئے جن میں مخصوص سیٹوں پر منتخب خواتین اور اقلیتی ارکان بھی شامل تھے، اسمبلی میں پہنچنے والے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بارے میں بھی ارکان کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں کے پی کے میں تحریک انصاف کا وزیر اعلیٰ بننے پر پرویز خٹک کو مبارکباد کی قرار داد منظور کرلی گئی۔پارلیمانی پارٹی نے مسلم لیگ ق کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دینے سے متعلق فیصلہ بھی عمران خان پر چھوڑ دیا۔

مزید خبریں :