پاکستان
31 مئی ، 2013

نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پشاور…نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تقریب حلف برداری میں گورنر خیبر پختونخوا شوکت اللہ نے دو سینئر وزرا سے بھی حلف لیا۔پشاور میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں گورنر خیبر پختونخوا شوکت اللہ نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں سرکاری حکام اور غیر ملکی سفارت کاروں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے حلف اٹھانے کے بعد گورنر شوکت اللہ نے تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے دو سینئر وزراء سراج الحق اور سکندر شیرپاوٴسے بھی ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

مزید خبریں :