31 مئی ، 2013
کوئٹہ…چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ بامعنی ترقی کے لئے قوم کو دفاع اور ترقی کی ضروریات کے درمیان توازن کی ضرورت ہے، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں کورس کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے لئے پاک فوج بھر پور صلاحیتوں اور مستعدی کا مظاہرہ کرے ، انہوں نے کہا کہ فوج خلا میں میں کام نہیں کرسکتی، فرائض کی انجام دہی کے لئے قوم اُس کی حمایت کرتی ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ یہ پاک فوج کی ذمہ داری ہے کہ وہ فرائض کی انجام دہی کے لئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کے ساتھ ہمہ وقت تیار رہے۔