31 مئی ، 2013
کراچی…سندھ کابینہ کے 2وزراء کو محکموں کے قلمدان سونپ دیئے گئے ہیں وزیر اعلی سندھ نے شرجیل انعام میمن کو محکمہ اطلاعات اور ارکائیو کا قلم دان دیا گیا ہے جبکہ مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر برائے خزانہ مقرر کیا گیا ہے ،دونوں وزراء کو قلم دان دیئے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔