31 مئی ، 2013
اسلام آباد…دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نزہت جہاں کے معاملہ پر نئی دہلی میں پاکستانی مشن بھارتی حکام سے رابطے میں ہے، نزہت جہاں کے لئے کونسلر رسائی بھی حاصل کی جائے گی ۔ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق نزہت جہاں کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی مشن اس معاملے پر بھارتی حکومت سے رابطے میں ہے اور پاکستانی مشن نزہت جہاں کے لئے کونسلر رسائی بھی حاصل کرے گا۔نزہت جہاں کو بھارت میں شیلٹر ہوم میں رکھا گیا ہے۔