31 مئی ، 2013
کوئٹہ… مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار ثناللہ زہری نے کہاہے کہ قائد ایوان کا اختیار میاں نواز شریف کو دے دیا ہے تاہم وزیر اعلیٰ کا فیصلہ آج کر لیں گئے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے صدرکا کہنا تھا کہ ن لیگ میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے اور نہ ہی وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے اختلا فا ت ہیں ،قائد ایوان کے انتخاب کا اختیار میا ں نواز شریف کو دیا ہواہے اُن کا جو فیصلہ ہوگا قبو ل کریں گے ۔مسلم لیگ ن کے ہی امیدوار نوابزا دہ جنگیز مری نے بھی صوبے میں ن لیگ کے درمیان اختلافا ت کی خبروں کی تردید کی ہے۔